- Target:
- Release our students
- Region:
- Pakistan
افسوس ناک اطلاع۔
چند روز قبل جنوبی وزیرستان کے علاقے شامکیی میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں پاک فوج کے ایک جوان شہید ہو چکے تھے جس کے بعد علاقے کے سیکورٹی فورسز نے سرچ اور ٹارگٹڈ اپریشن کیا جس میں چار افراد کو اسی وقت شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں علاقے کے درجنوں لوگوں کی زندگیاں تنگ کی گیی جس کے خلاف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود قوم سے تعلق رکھنے والے کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات نے پر امن احتجاج ریکارڈ کیا تھا جس کی اہم کارکنان میں منظور پاشتین ۔جمال مالیار اور شاہ فیصل غازی تھے جو کہ گومل یونیورسٹی کے طالبعلم ہے ۔آج شام سے مختلف اطلاعات کے مطابق ان تینوں طلباء کو جنوبی وزیرستان کے علاقہ بروند میں مبینہ طور سیکورٹی فورسز نے اپنے حراست میں لیا ہے جبکہ اطلاعات یہ بھی ہے کہ انکو نامعلوم مقام پر منتقل بھی کیا ہے سوشل میڈیا کے مطابق ان تین طالبعلموں کی گرفتاری کے بعد مختلف سیاسی سماجی تنظیموں سمیت طلباء تنظیموں نے کل بروز بدھ پولیٹیکل کمپاونڈ ٹانک میں اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں وہ ایندہ کا لایحہ عمل تیار کرے گے ۔
طلباء تنظیموں سمیت مختلف حلقوں نے مزکورہ طالبعو ں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت اور حق وسچ کی اواز دبانے کو برا فعل اور ظلم قرار دیا:
Justice for our students who place a peaceful protest and then abducted by Forces.
You can further help this campaign by sponsoring it
The Release our students petition to Release our students was written by Social awareness and is in the category Justice at GoPetition.