#Human Rights
Target:
Save Ayatullah Sheikh Baqir alnimar.
Region:
GLOBAL
Website:
sachtimes.com


شیخ نمر باقر آلنمر 1379 ہجری بمطابق 1968 عیسوی صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ میں ایک علمی اور دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کے چچا آیت اللہ شیخ محمد بن ناصر آل نمر رحمہ اللہ اسی خاندان کے چشم و چراغ تھے.اخلاقی حوالے سے نہایت اعلی خصلتوں کے مالک ہیں اور دینی اقدار کے تحفظ کے حوالے سے کسی قسم کی سودے بازی کے قائل نہیں ہیں اور یہ خصلتیں آل سعود کی فاسد اور ظالم ملوکیت کے خلاف ان کی جہادی تحریک میں نمایاں ہیں۔
آیت اللہ نمر سعودی عرب کے اندر اور خطے کی سطح پر گرد و پیش کے حالات کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں جس کے باعث ان کا نظریہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے حوالے سے مدلل تجزیئے پر مبنی ہے اور وہ خود کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ قرآن اور اہل بیت(ع) کے ساتھ مسلسل تعلق کا نتیجہ ہے۔
شیخ باقر نمر آل نمر اس سے پہلے بھی 2006 اور 2008 میں آل سعود کے اذیتکدوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔ ایک بار بحرین میں قرآن کریم بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر گرفتار کئے گئے تھے اور الزام یہ تھا کہ انھوں نے اس سے قبل آل سعود سے جنت البقیع کی تعمیر اور مذہب اہل بیت(ع) کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ سعودی طرز تعلیم کو تبدیل کیا جائے یا پھر اس کو سرے سے منسوخ کرکے نیا نظام تعلیم متعارف کرایا جائے۔
اس کے بعد 23 اگست 2008 کو القطیف شہر میں گرفتار کئے گئے اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے منطقۃالشرقیہ کے شیعہ اکثریتی شہروں کے عوام کو ہدایت کی تھی ہ وہ اپنے اور اپنے معاشروں کے دفاع کی تیاری کریں! اور یہ کہ وہ الشرقیہ کے عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کرنے اور اپنے علاقے آل سعود کی عملداری سے جدا کرنے کی دعوت دے رہے ہیں! جولائی سن 2012 کے روز « شیخ نمر آل‌نمر» کا پیچھا کیا گیا اور سعودی عرب حکومت کی سلامتی فورسیز کی طرف سے ان کے گاڑی پر اسلحہ کے ذریعہ حملہ کیا گیا.انہیں گرفتار کرکے جعلی عدالتوں کے ذریعے پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔


ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آواز اٹھائیں تاکہ شیخ باقر النمر کیخلاف اس غیرعادلانہ پھانسی کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر مختلف پابندیاں لگائی جائیں۔
پوری دنیا میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

GoPetition respects your privacy.

The Dont execute Baqir Alnimar! petition to Save Ayatullah Sheikh Baqir alnimar. was written by taha ali and is in the category Human Rights at GoPetition.