#Human Rights
Target:
فیاض الحسن چوہان، عامر لیاقت، شیخ رشید اور عمران خان
Region:
Pakistan
Website:
www.ajk.gov.pk

بین الاقوامی تنازعات میں کشمیر کا مقدمہ سب سے سیدھا ہے اور اسکی تاریخ جھٹلائی نہیں جا سکتی۔
پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد نمبر ایس /1196 ریاست کشمیر کےاطراف کے عوام کو اس بات کا حق دیتی ہےوہ الحاق پاکستان ، الحاق ہندوستان یا خودمختار ریاست کشمیر کا آپشن استعمال کر تے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر یں گئے۔
حالیہ دنوں میں آذاد کشمیر کے وزیراعظم کی طرف سے دئے گئے ایک متنازعہ بیان کو لیکر ، پاکستانی سیاستدانوں بشمول ، عمران خان، شیخ رشید، فیاض الحسن چوہان و دیگر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت کی طرف سے ریاست کے عوام اور ریاستی منصب کیلئے استعمال کی گئی بدزبانی پر کشمیری قوم شدید احتجاج کرتے ہوئے وقت کے نا خداؤں کو یہ یاد دلانا چاہتی ہے کہ کشمیری اپنےفیصلے کے خود مالک ہیں اور انھیں اپنا ذاتی ملازم اور ملک پاکستان کا غلام سمجھنے کی غلطی ہر گز نہ کی جائے ۔ کشمیری عوام ان تمام افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی عوام اور ریاستی منصب کی تضحیک کرنے پر فوراً کشمیر ی عوام سے معافی جائے۔

پاکستانی سیاستدانوں اور ٹی وی اینکروں کی طرف سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام اور ریاستی منصبے کے بارے میں کی گئی بدزبانی پر احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے اس آن لائن پٹیشن پر دستخط کیریں اور پاکستان کے طاقتور سیاسدتدان اور عسکری طبقے کو یہ باور کروائیں کہ کشمیری اپنے مستقبل کے خود مالک ہیں اور انھیں اپنا زر خرید غلام سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔

GoPetition respects your privacy.

The پاکستانی سیاستدانو! ریاستی منصب کی تضحیک پر کشمیری قوم سے معافی مانگو petition to فیاض الحسن چوہان، عامر لیاقت، شیخ رشید اور عمران خان was written by Faisal Chughtai and is in the category Human Rights at GoPetition.