#Health
Target:
Azad Jammu Kashmir
Region:
Pakistan
Website:
www.facebook.com

تحصیل ڈڈیال ضلع میرپور آزاد ریاست جموں کشمیر کی تحصیل ہے -یہاں کی آبادی کا ایک بڑا حصہ برطانیہ و یورپ سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بسلسلہ روزگار مقیم ہے ۔ اس وقت اس تحصیل کی چالیس ہزار سے زائد آبادی کے لئےایک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 1999 سے اپنی نئی عمارت میں قائم ہے جبکہ اس سے پہلے پرانا ہسپتال منگلا ڈیم کی تعمیر کے بعد قائم کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں رقبے کے لحاظ سے اس سب سے بڑے ہسپتال میں حادثات اور ہنگامی صورت حال میں انسانی جانوں کو بچانے کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ، مشاہدے میں آیا ہے کہ گزشتہ چار سال کے عرصے کے دوران لگ بھگ 13 کے قریب ایسے کیسسز سامنے آئے ہیں جھنیں اس ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی ناکافی سہولیات کی بنا پر راولپنڈی ریفر کیا گیا اور وہ راستے میں زائد خون بہہ جانے کی بنا پر دم توڑ گئے ۔ ہم اس پٹیشن کے ذریعے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم عزت مآب راجہ فاروق حیدر خان صاحب - چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر صاحب - وزیر صحت ڈاکٹرنجیب نقی صاحب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل ہیڈ کوراٹر ہسپتال ڈڈیال میں فلفور حادثات اور دیگر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ٹروما سنٹر قائم کیا جائے ،تاکہ بے شمار قیمتی انسانی جانوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے بچایا جاسکے ۔

برائے کرم خود بھی اس پٹیشن پر دستخط کریں اور دوسرے احباب کو بھی اس کی ترغیب دیں ۔ دس ہزار دستخطوں کے بعد یہ ہم اہل ڈڈیال کی مشترکہ آواز بن جائے گی اور اسے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو متفقہ مطالبے کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔ شکریہ واحد کاشر ۔

GoPetition respects your privacy.

The تحصیل کوارٹر ہسپتال ڈڈیال ضلع میرپور میں فوری طور پر ٹروما سنٹر قائم کیا جائے ۔ petition to Azad Jammu Kashmir was written by Wahid Kashir and is in the category Health at GoPetition.

Petition Tags

#Dadyal #Mirpur #AJK